ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بے قابو ٹرک مکان میں جا گھسا، باپ،بیٹا اور بیٹی جاں بحق

 بے قابو ٹرک مکان میں جا گھسا، باپ،بیٹا اور بیٹی جاں بحق
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک:ملتان کے نواحی علاقے ٹاٹے پور میں پتھروں سے بھرا ٹرک بے قابو ہوکر ایک گھر میں گھس گیا، حادثے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق تینوں افراد گھر میں ایک کمرے میں سوئے ہوئے تھے کہ یہ حادثہ پیش آ گیا۔

جاں بحق افراد میں والد، بیٹا، بیٹی شامل ہیں جبکہ گھر میں موجود دیگر 2 افراد معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔

 پولیس کے مطابق ٹرک کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ہے جس کی تلاش جاری ہے۔