ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا برٹش آرمی کے گیریژنز فیلڈ کا دورہ

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا برٹش آرمی کے گیریژنز فیلڈ کا دورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی دورہ برطانیہ کے دوران برٹش آرمی کے گیریژنز کا فیلڈ وزٹ، برطانوی فوج کے زیر استعمال بغیر عملے کے نظام سمیت اے آئی ٹیکنالوجیز کی نمائش کا مشاہدہ کیا۔
 آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اپنے برطانوی ہم منصب جنرل رولینڈ واکر کی دعوت پر برٹش آرمی کے وار منسٹر اور لارک ہل گیریژنز کا فیلڈ وزٹ کیا۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو  اس موقع پر برطانوی فوج اور ڈیپ ریکی اسٹرائیک بریگیڈ کی جدید پسندی کے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے برطانوی فوج کی جانب سے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) اور بغیر عملے کے نظام سمیت مختلف زیر استعمال ٹیکنالوجیز کی نمائش مشاہدہ بھی کیا۔