ذاکر حسین: قصور میں شادی سے واپس آنے والے باراتیوں کا کیری ڈبہ نالے میں گرگیا،حادثے میں ایک ہی خاندان کے 8افراد جاں بحق جبکہ 2 شدید زخمی ہو گئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا جسے دوران ڈرائیونگ نیند آ گئی تھی۔
جاں بحق ہونے والوں میں 30 سالہ لائیبہ، 35 سالہ عمران، 38 سالہ سلیمان، 25 سالہ سنی، 35 سالہ مقصود اور دو نامعلوم افراد شامل ہیں۔
ریسکیو ٹیم نے فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ تمام افراد شادی کی تقریب سے واپس آ رہے تھے اور کھارا چوک کے قریب گاڑی حادثے کا شکار ہوئی۔