ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی

 چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی
کیپشن: Imran Khan
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: توشہ خانہ کیس کی تحقیقات کے معاملے میں قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیراعظم عمران خان کو طلب کر لیا۔ 

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو 9 مارچ کی صبح نیب راولپنڈی میں طلب کیا گیا ہے۔نوٹس میں عمران خان سے توشہ خانہ سے لیے گئے 7 تحائف کے بارے میں پوچھا گیا ہے۔

نوٹس میں قومی احتساب بیورو (نیب) نے عمران خان پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے اپنے دور حکومت میں ملنے والے تحائف کو فروخت کیا جن میں چار رولیکس گھڑیاں، ایک آئی فون جو انہیں 2018ء میں قطر آرمڈ فورسز کی جانب سے دیا گیا، قیمتی گھڑی اور دیگر تحائف شامل ہیں جو انہوں نے خلاف قانون فروخت کیے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر