ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت کا سپیشل طلبا کیلئے بڑا اعلان

حکومت کا سپیشل طلبا کیلئے بڑا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( جنید ریاض ) پنجاب بھر کے خصوصی تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طلباء کے انصاف ہیلتھ کارڈ بنے گے، سپشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے خصوصی بچوں کے ہیلتھ کارڈ بنوانے کیلئے اتھارٹیز کو ہدایات جاری کردیں ہیں۔

پنجاب بھر کے خصوصی تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طلباء کے انصاف ہیلتھ کارڈ بنے گے۔ اسپشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تمام خصوصی بچوں کے ہیلتھ کارڈ بنوانے کیلئے مراسلہ جاری کردیا۔ سکول، کالج اور سنٹر آف اسپشل ایجوکیشن میں زیر تعلیم بچوں کے فوری انصاف ہیلتھ کارڈ بنوائے جائیں۔

ڈائریکٹر سپشل ایجوکیشن شہزاد ہارون بھٹہ نے سکول سربراہان انصاف ہیلتھ کارڈ بنوانے کیلئے سی ای او ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ یا نادرا سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی ہے اور اس حوالے سےصوبہ بھر کی اسپشل ایجوکیشن اداروں کو بچوں کے انصاف ہیلتھ کارڈ بنوانے کیلئے حکم نامہ جاری کردیا ہے۔