کمرشل و رہائشی عمارتوں کے12 بلڈنگ پلانز کی ابتدائی منظوری

کمرشل و رہائشی عمارتوں کے12 بلڈنگ پلانز کی ابتدائی منظوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد) ہائی لیول ڈیزائن کمیٹی کی سب کمیٹی نےکمرشل و رہائشی عمارتوں کےبارہ بلڈنگ پلانز کی ابتدائی منظوری دے دی، حتمی منظوری کےلیے بلڈنگ پلانز ہائی لیول ڈیزائن کمیٹی کو ارسال کردیئے گئے۔

ہائی لیول ڈیزائن کمیٹی کی سب کمیٹی نے بارہ کمرشل و رہائشی عمارتوں کے بلڈنگ پلانز حتمی منظوری کےلیے ایچ ایل ڈی سی  کو ارسال کردیئے، ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا کے تین بلڈنگ پلانزکی ابتدائی منظوری دی گئی ہے، داتاگنج بخش زون کے چار اور شالامارزون کے دو، عزیز بھٹی زون،سمن آباد زون اور گلبرگ زون کے ایک ایک بلڈنگ پلان کی ابتدائی منظوری دے دی گئی.

ذرائع کے مطابق وحدت روڈ پرسترہ مرلہ اراضی پردس منزلہ ہوٹل کی تعمیر ، علامہ اقبال ٹاؤن رضا بلاک رہائشی عمارت جبکہ فیروز پور روڈ پردو کنال چودہ مرلہ پر کمرشل عمارت کے بلڈنگ پلان کی ابتدائی منظوری دی گئی، گارڈن ٹاؤن میں چھ کنال اراضی پر ریزیڈنیشل اپارٹمنٹس کے بلڈنگ پلانز، قلعہ گجر سنگھ میں ایک کنال اراضی پر کمرشل عمارت جبکہ ایک کنال پندرہ مرلہ کمرشل عمارت کے بلڈنگ پلان کی ابتدائی منظوری دی گئی۔

قلعہ گجر سنگھ میں تین کنال پانچ مرلہ اراضی پر کمرشل عمارت ،لوئرمال پر چھ مرلہ ڈبل سٹوری کمرشل عمارت جبکہ مزنگ روڈ پر کمرشل و رہائشی عمارت کے بلڈنگ پلان کی ابتدائی منظوری دی گئی، باغبانپورہ میں ایک کنال پندرہ مرلہ کمرشل جبکہ کمرشل سکول کی عمارت کے بلڈنگ پلان اور دھرم پورہ میں دو کنال دس مرلہ اراضی پرکمرشل عمارت کے بلڈنگ پلان کی ابتدائی منظوری دی گئی ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer