ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’’ نیب کی کارروائیوں میں حکومت کا کوئی عمل دخل نہیں‘‘

’’ نیب کی کارروائیوں میں حکومت کا کوئی عمل دخل نہیں‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عامر رضا) صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہےکہ احتساب کے موسم میں قانون کے بادل چھاتے ہیں، پکڑ دھکڑ شروع ہوتے ہی کرپشن کے پرندے پھڑ پھڑانا شروع کر دیتے ہیں۔

 پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ لوٹ مار کا بازار سندھ میں گرم تھا اور آغا سراج درانی کو کرپشن پر نیب نے گرفتار کیا ہے۔ نیب کو (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی نے مل کر بنایا تھا، نیب کی کارروائیوں میں حکومت کا کوئی عمل دخل نہیں۔

وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ عمران خان کے وزیراعظم بننے کے بعد پاکستان کی بین الاقوامی سطح پر عزت میں اضافہ ہوا ہے، بیرونی سرمایہ کاری ملک میں آئی ہے، عالمی سطح پر پاکستان تنہا نہیں رہا۔

انہوں نے کہا کہ عالمی عدالت میں بھارت نے ثبوت کے طور پر نوازشریف کا بیان پیش کیا۔ جس سے پوری قوم کا سرشرم سے جھک گیا۔

Sughra Afzal

Content Writer