ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ظفروال: ٹریفک حادثہ،3خواتین اور بچی سمیت 7 افراد زخمی

ظفروال: ٹریفک حادثہ،3خواتین اور بچی سمیت 7 افراد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فرحان اعجاز: ظفروال میں پیش آنے والے ٹریفک حادثے کے نتیجے میں3 خواتین اور ایک بچی سمیت مجموعی طور پر7 افراد زخمی ہو گئے۔

حادثہ نارووال روڈ پر اگووالہ اسٹاپ، چراغ شاہ بائی پاس کے قریب پیش آیا۔

پولیس اور ریسکیو ذرائع کے مطابق بارات کے ساتھ جانے والی ایک کوسٹر نے ایک گاڑی کو ٹکر مار دی، جس کے باعث گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ حادثے کے فوراً بعد مقامی افراد اور ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو امدادی کارروائی کے دوران ٹی ایچ کیو ہسپتال ظفروال منتقل کیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔