سٹی42: ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ لاہور ڈویژن جاوید رشید چوہان کی والدہ انتقال فرما گئی ہیں، مرحومہ کچھ عرصے سے شدید علیل تھیں اور زیرِ علاج تھیں۔
خاندانی ذرائع کے مطابق مرحومہ کی نمازِ جنازہ کینال ویو سوسائٹی لاہور میں ادا کی جائے گی جبکہ تدفین بعد ازاں عمل میں لائی جائے گی۔
اہلِ علاقہ، سرکاری افسران اور مختلف سماجی شخصیات کی جانب سے جاوید رشید چوہان اور ان کے اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا جا رہا ہے اور مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت کی جا رہی ہے۔