طلحہ اشرف/نجب الدین اچکزئی: لاہور کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی، شہر میں بوندا باندی کے باعث سردی کی شدت بڑھ گئی, دوسری جانب چمن شہر اور گردنواح میں بارش کا سلسلہ جاری ہے، مانسہرہ شہر سمیت ضلع بھر میں بھی بارش ہورہی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق دسمبر کے آخری ہفتے بارش برسانے والا سسٹم لاہور داخل ہوگا، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
چمن شہر اور گردنواح میں آج دوسرے روز بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے، خوجک ٹاپ خواجہ عمران اور توبہ اچکزئی میں برف باری شروع ہوچکی ہے۔
خوجک ٹاپ کے مقام پر قومی شاہراہ پر ضلعی انتظامیہ نے ہیوی مشنری کے ذریعے برف ہٹانے کا کام شروع کیا، شہری اور مضافاتی فیڈروں سے گزشتہ 30 گھنٹوں سے بجلی غائب ہے، بارشوں اور بر فباری کیساتھ سردی کی شدت میں اضافہ ہوچکا ہے۔
سرائے عالمگیر شہر اور گرد نواح میں موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا، موسم سرما کی پہلی بارش سے بجلی کے فیڈرز ٹرپ کر گئے، موسم انتہائی سرد ہو گیا۔
ملکہ کوہسار مری میں طویل خوش سالی کے بعد بارش کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔ انتظامیہ نے ممکنہ برفباری کے لیے تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔
اس کے علاوہ سرگودھا ، چکوال شہر اور گردونواح میں بونداباندی شروع ہے، کھاریاں ، ننکانہ صاحب، تلہ گنگ و گردونواح میں طویل خشک سالی کے بعد بارش ہوئی۔