ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 دودھ فراڈ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن، 6 ملک شاپس بند، ناقص دودھ تلف

 دودھ فراڈ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن، 6 ملک شاپس بند، ناقص دودھ تلف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: لاہور میں دودھ فراڈ مافیا کے خلاف فوڈ اتھارٹی کی جانب سے سخت کارروائی کی گئی، جس کے دوران ناقص اور ملاوٹی دودھ فروخت کرنے پر 6 ملک شاپس کو بند کر دیا گیا۔

داخلی راستوں پر کڑی ناکہ بندی کے دوران تقریباً 2 لاکھ لیٹر دودھ کی چیکنگ کی گئی۔کارروائی کے دوران 1100 لیٹر ملاوٹی دودھ تلف کیا گیا جبکہ 8 سپلائرز پر مجموعی طور پر 1 لاکھ 5 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ دودھ کے 2 سیمپل لیبارٹری ٹیسٹ کے لیے بھی بھیجے گئے، جن میں ٹیسٹ فیل ہونے پر متعلقہ ملک شاپس کے خلاف مقدمات درج کروا دیے گئے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے بتایا کہ پاوڈر، کیمیکلز اور ناقص گھی سے گاڑھا دودھ تیار کیا جا رہا تھا، جسے صارفین کو فروخت کیا جانا تھا۔ انہوں نے کہا کہ دودھ میں پانی، پاوڈر اور ویجیٹیبل گھی کی ملاوٹ ایک سنگین جرم ہے اور اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔