ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹل پاراچنار مین شاہراہ 74 ویں روز بھی بند

ٹل پاراچنار مین شاہراہ 74 ویں روز بھی بند
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:ٹل پاراچنار مین شاہراہ آج 74 ویں روز بھی ہر قسم کی آمد و رفت کے لیے بند ہے۔

متعلقہ حکام کے مطابق پاک افغان خرلاچی بارڈر بھی ہر قسم کی تجارت کے لیے بند ہے، جس کے باعث پاراچنار شہر میں اشیائے خور و نوش، ادویات، تیل، لکڑی اور ایل پی جی کی قلت ہے۔

 پاراچنار، راستوں کی بندش کیخلاف بطور احتجاج تمام تعلیمی ادارے بند کردیئے گئے، راستوں کی مسلسل بندش سے کاروبارِ زندگی بھی بری طرح متاثر ہے۔

ڈپٹی کمشنرپارا چنار کے مطابق عمائدین کے درمیان جرگے و مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔