(علی ساہی)آئی جی پنجاب نے دھند کے موسم میں ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلئے خصوصی اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔فوگ لائٹس کی تنصیب ، حد رفتار کی پابندی سمیت ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے۔
آئی جی پنجاب نےایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی ، ڈی آئی جی ٹریفک سمیت تمام ضلعی ٹریفک سربراہان کو شاہرات پر اضافی ٹیموں کی تعیناتی کا حکم دے دیا۔صوبے کی تمام شاہرات، ہائی ویز پر ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائےجس گاڑی کی تمام لائٹس اور اشارے کام نہ کر رہی ہو اسے شاہراہ پر آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
اوور سپیڈنگ اور اوور لوڈنگ پر زیرو ٹالرینس کے تحت سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔گنے کی ٹرالیوں پر بیک لائٹس اور ریفلیکٹرز لازمی نصب ہوں۔تیز رفتاری اور اوور لوڈنگ پر سخت قانونی کاروائی ہوگی۔پنجاب ہائی وے پٹرول کی ٹیمیں دھند کے موسم میں حادثات میں انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے مزید تندہی سے فرائض ادا کریں۔
حادثات سے بچاؤ کے لیے متعلقہ محکموں کے ساتھ مل کر آگاہی مہم میں تیزی لائی جائے.شہریوں سے گزارش ہے کہ دھند کے اوقات میں غیر ضروری سفر کرنے سے پرہیز کریں ۔