(اکمل سومرو) وفاقی وزارت تعلیم شفقت محمود نے 30 دسمبر کو لاہور میں بین الصوبائی وزراء تعلیم کا اجلاس طلب کر لیا، بورڈز کے تحت امتحانات کے انعقاد اور نیا تعلیمی سال اگست سے شروع کرنے پر بھی حتمی فیصلہ ہوگا۔
وفاقی وزارت تعلیم شفقت محمود نے آئندہ سال تعلیمی اداروں سے متعلق منصوبہ بندی کو حتمی شکل دینے کیلئے چاروں صوبوں کے وزراء تعلیم کا اجلاس لاہور میں طلب کر لیا ہے، اجلاس میں تین نکاتی ایجنڈا زیر بحث لایا جائے گا، وزراء تعلیم اجلاس میں بورڈ امتحانات جون اور مئی میں منعقد کرانے کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا، نیا تعلیمی سال اگست کے مہینے سے شروع کرنے کا ایجنڈا زیر بحث ہوگا۔
تعلیمی اداروں میں آئندہ سال گرمیوں کی چھٹیوں میں کمی پر بھی حتمی فیصلہ کیا جائے گا، جبکہ تعلیمی اداروں کو دوبارہ کھولنے کے حوالے صحت کے امور کا ایجنڈا بھی اجلاس میں شامل ہوگا، اجلاس میں وزراء تعلیم سے سفارشات لینے کے بعد متفقہ طور پر تعلیمی اداروں کے لیے پالیسی کو حتمی شکل دی جائے گی۔