ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملائیشیا کے وزیر داخلہ کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات، علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال

ملائیشیا کے وزیر داخلہ کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات، علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : ملائیشیا کے وزیر داخلہ سیف الدین نصر الدین بن اسماعیل کی آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات ہوئی ۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان مضبوط اور دیرینہ تعلقات کا اعادہ کیا گیا۔ دونوں جانب سے مشترکہ دلچسپی کے شعبوں میں تعاون اور روابط مزید وسیع کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا ۔ 

آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز نے ملائیشیا کے ساتھ دفاعی تعاون مزید گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز نے ملائیشیا کے ساتھ اسٹریٹجک روابط مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ 

ملاقات جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی، ملائیشین سفیر اور اعلیٰ سطح کا وفد بھی موجود تھا ۔