ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد: کال سینٹرز سے گرفتار 671 غیر ملکیوں کو فارن بلیک لسٹ میں ڈالنےکا فیصلہ

اسلام آباد: کال سینٹرز سے گرفتار 671 غیر ملکیوں کو فارن بلیک لسٹ میں ڈالنےکا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :  کال سینٹرز سے گرفتار 671 غیر ملکیوں کو فارن بلیک لسٹ میں ڈالنےکا فیصلہ کرلیا گیا۔

ایف آئی اے کے مطابق گرفتار کیے جانے والے 671 تمام غیر ملکی دوبارہ پاکستان نہیں آسکیں گے جب کہ غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث غیرملکیوں کے مقامی لنکس کی بھی تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دفتر خارجہ کے ذریعے ان غیر ملکیوں کے ممالک کو بھی جرائم سےمتعلق آگاہ کردیاگیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان میں یہ لوگ فراڈ اور بلیک میلنگ سمیت دیگر جرائم میں ملوث تھے، ملزمان آن لائن لائیو فحش مواد کی عالمی سطح پر فروخت میں بھی ملوث نکلے۔

Ansa Awais

Content Writer