ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عوامی رکشہ یونین کا مہنگائی اور ایل پی جی قیمتوں کے خلاف احتجاج

عوامی رکشہ یونین کا مہنگائی اور ایل پی جی قیمتوں کے خلاف احتجاج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: لاہور پریس کلب کے باہر عوامی رکشہ یونین نے مہنگائی، ایل پی جی کی من مانی قیمتوں اور اے ایس پی ٹاؤن شپ کے آپریشن کے خلاف احتجاج کیا۔

عوامی رکشہ یونین کے مرکزی چیئرمین مجید غوری کی قیادت میں ہونے والے احتجاج میں بڑی تعداد میں رکشہ ڈرائیورز شریک ہوئے، جنہوں نے نعرے بازی کی اور ریلی بھی نکالی جہاں اپنے خطاب میں مجید غوری نے کہا کہ رکشہ ڈرائیورز کے ساتھ سب سے زیادہ ظلم ہو رہا ہے، غریب ڈرائیور کو ایل پی جی 250 روپے کے بجائے 400 روپے میں مل رہی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ آٹے سمیت تمام اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس کے باعث غریب کے لیے روزی کمانا بھی مشکل ہوگیا ہے۔ مرکزی چیئرمین رکشہ یونین نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مہنگائی کے خلاف فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔