ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات کے ساتویں ہفتے کے دوران مقدمات کی سماعت کا آج آخری روز ہے، جبکہ موسم گرما کی تعطیلات کے اختتام میں اب صرف دو ہفتے باقی رہ گئے ہیں۔ تعطیلات کے باعث عدالت عالیہ میں معمول کے مقابلے میں عدالتی سرگرمیاں محدود رہیں۔
اکیس اگست بروز جمعہ لاہور ہائیکورٹ میں مختلف کیٹیگریز کے ارجنٹ اور فوری نوعیت کے مقدمات کی سماعت جاری رہی، تاہم تعطیلات کے باعث معمول کےمطابق تمام بینچز کے بجائے محدود بینچز نے عدالتی امور انجام دیئے،،، مخصوص ججز اور بینچز نےفوری نوعیت کے مقدمات کی سماعت کی اور سائلین کو ضروری نوعیت کے مقدمات میں عدالتی ریلیف کے لیے عدالت سے رجوع کرنے کا موقع فراہم کیا،،،موسم گرما کی تعطیلات اور جمعہ کے روز ہونے کے باعث لاہور ہائیکورٹ کے احاطے میں معمول کے مقابلے میں گہما گہمی بھی انتہائی کم رہی۔
عدالت میں آنے والے وکلاء اور سائلین کی تعداد معمول کے دنوں کے مقابلے میں کم دکھائی دی، جبکہ زیادہ تر وہی افراد عدالت کا رخ کرتے رہے جن کے مقدمات فوری نوعیت کے تھے یا جنہیں عدالتی کارروائی کے لیے پیش ہونا ضروری تھاتعطیلات کے دوران لاہور ہائیکورٹ میں معمول کی مکمل عدالتی سرگرمیاں معطل نہیں رہیں بلکہ فوری اور ارجنٹ نوعیت کے مقدمات کی سماعت کا سلسلہ جاری رکھا گیا اس مقصد کے لیے ہر ہفتے ججز کے روسٹر جاری کئے جاتے رہے، جن کے تحت مخصوص سنگل اور ڈویژن بینچز مختلف نوعیت کے مقدمات کی سماعت کرتے رہے۔