ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

"قبضہ میئر "نہ ہوتا تو کراچی میں بارشوں سے اتنی تباہی نہ آتی، حافظ نعیم

Hafiz Naimur Rahman, Jamat e Islami, City42, Karachi rain
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے منصورہ لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے الزام لگایا  کہ اگر کراچی میں ’قبضہ میئر‘ نہ ہوتا تو حالیہ شدید بارشوں میں اتنے نقصانات نہ ہوتے۔

حافظ نعم نے الزام لگایا کہ الیکشن میں ایم کیو ایم اور سندھ کی حکمران پارٹی کراچی سے ایک سیٹ نہیں جیتی،  مقتدرہ نے دونوں میں تمام سیٹیں بانٹ دیں اور قبضہ میئر بھی مسلط کردیا۔  کراچی کے مئیر کے الیکشن مین جماعت اسلامی کے موجودہ امیر حافظ نعیم الرحمان خود مئیر کے امیدوار تھے، ان کے مقابلے میں پیپلز پارٹی کے مرتضیٰ وہاب یہ الیکشن جیت گئے تھے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا، بلاشبہ کراچی میں تیز بارش ہوئی تاہم  انہوں نے الزام لگایا کہ شہر کے نالوں کی صفائی نہیں کرائی گئی۔ انہوں نے کہا، جب نالوں کی صفائی کی بجائے کاغذوں میں صفائی لکھ کر کروڑوں کا غبن ہوگا، سڑکیں ٹھیک نہیں ہوں گی تو  تباہی کو کیسے روکا جاسکتا ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے خیبر پختونخواہ میں سیلاب اور بارشوں سے ہونے والی تباہی پر تحریک انصاف کی کارکردگی پر  کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں موسمیاتی تبدیلیوں کے پیش نظر جدید موسمیاتی آلات سے فائدہ اٹھا کر عوام کو پہلے سے باخبر کرنے میں کیوں ناکام ہیں۔

 امیر جماعت اسلامی نے بتایا کہ انہوں نے سیلابی تباہی کے بعد بونیر، باجوڑ اور دیگر علاقوں کا دورہ کیا۔جماعت اسلامی اور الخدمت کے رضاکاران وہاں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔