دورِ نایاب :وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا "اپنی چھت اپنا گھر پروگرام" بازی لے گیا،درخواست گزاروں کی تعداد 7 لاکھ 55 ہزار سے تجاوز کر گئی۔
سرکاری اداروں میں کم آمدن ملازمین کی سہولت کیلئےمحکموں میں خصوصی مہم کاآغازہوگا،وزیرہاؤسنگ اینڈاربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین کی زیرصدارت اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے۔
سپیشل سیکرٹری ہاؤسنگ ،ڈی جی پھاٹاسکندرذیشان اورپراجیکٹ ڈائریکٹر نے بریفنگ دی۔
وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کا کہنا تھا کہ پنجاب ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں،محکمہ صحت،تعلیم ودیگرمیں خصوصی کاؤنٹرلگائےجائینگے،کم آمدن والےملازمین کوگھروں کی تعمیرکیلئے15لاکھ تک بلاسود قرض دیئےجائینگے،ابتک79ارب34کروڑکی خطیررقم مستحق خاندانوں میں تقسیم کی جاچکی ہے،اقساط کی مدمیں1ارب37کروڑ کی رقم ریکوری بھی خزانےمیں جمع ہوچکی ہے۔