ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب پولیس کے 55سب انسپکٹرز کی انسپکٹر کے عہدے پر ترقی

پنجاب پولیس کے 55سب انسپکٹرز کی انسپکٹر کے عہدے پر ترقی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: لاہور پولیس کے 55 سب انسپکٹروں کو انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ اس موقع پر پولیس لائنز میں باقاعدہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے افسران کو پروموشن رینکس خود لگائے۔

رواں سال اب تک 765 سب انسپکٹرز کو ترقی دی جا چکی ہے۔75 ٹریفک وارڈنز کو سینئر ٹریفک وارڈنز کے عہدے پر ترقی ملی جبکہ گزشتہ ڈھائی سال میں ہونے والی 26 ڈی پی سیز کے ذریعے 3175 افسران ترقی پا چکے ہیں۔ان میں 2107 سب انسپکٹرز اور 1068 ٹریفک وارڈنز شامل ہیں۔

آئی جی پنجاب نے بتایا کہ سیف سٹیز اتھارٹی کے تحت 1 لاکھ 35 ہزار کیمروں کے ذریعے مقامات کی میپنگ کا عمل جاری ہے۔

 تقریب میں ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ I سلیمان سلطان رانا،ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ II کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک، اے آئی جی انسپکشن شائستہ ندیم اور دیگر سینئر افسران نے تقریب میں شرکت کی۔