عثمان خادم : پی ٹی آئی کا کل اسلام آباد جلسہ, صدر پی ٹی آئی لاہور شیخ امتیاز محمود نے کارکنوں کیلئے ہدایت جاری کردیں۔
صدر پی ٹی آئی لاہور شیخ امتیاز محمود نے کہا ہے کہ 300 گاڑیوں کے قافلے کے ہمراہ جلسے کے لئے ترنول پہنچیں گے۔ انتظامیہ اور پولیس کے چھاپوں کی وجہ سے لاہور میں اکٹھے ہونے کے مقام کا تعین نہیں کیا گیا۔ کارکنوں اور رہنماؤں کو روانگی سے کچھ دیر قبل شیڈول کا بتایا جائے گا۔ شیخ امتیاز محمود کا مزیدکہنا تھا کہ ارکا ن اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کارکنان کو مقررہ مقام پر لے کر پہنچیں گے۔ قیادت اور کارکنان ہر صورت اسلام آباد جلسے میں شرکت کریں گے۔