(سٹی 42) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ارمان پر پانی پھر گیا، پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی شرکت کیلئے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہو سکے۔
قائم مقام سپیکر سردار دوست مزاری کی زیر صدارت کل ہونے والا پنجاب اسمبلی کا اجلاس اپوزیشن کی ریکوزیشن پربلوایا گیا ہے، جس میں شرکت کے لیے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی جانب سے پروڈکشن آرڈر حاصل کرنے کے لیے سپیکر کو تحریری درخواست دی گئی، لیکن تاحال سپیکر کی جانب سے حمزہ شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں ہوسکے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ وفاق کی ہدایت پراپوزیشن لیڈر کے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں کیے گئے۔