خزانے کا پیسہ قوم پر خرچ ہوگا، تبدیلی نظر آئیگی: عثمان بزدار

خزانے کا پیسہ قوم پر خرچ ہوگا، تبدیلی نظر آئیگی: عثمان بزدار
کیپشن: City42 - Usman Buzdar
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی اکبر، قذافی بٹ) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے گورنر ہاﺅس میں وزارت اعلیٰ کا حلف اٹھا لیا۔ قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے ان سے حلف لیا۔

حلف برداری کی تقریب میں نامزد گورنر پنجاب چودھری سرور، ارکان اسمبلی،سابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری، جی او سی ٹن ڈیو میجر جنرل محمد عامر، ائیر وائس مارشل عرفان احمد ، اسٹیشن کمانڈر نیوی ڈاکٹر ایس ایم، شہزاد ، ڈاکٹر حسن عسکری، عبدالعلیم خان، چودھری سرور، طارق بشیر چیمہ، عائشہ چودھری، سعدیہ سہیل رانا، محمد خان بھٹی، میر دوست محمد، خواجہ دادﺅ سلمانی ،سابق نگران وزراء، چیف سیکرٹری، آئی جی پنجاب اور دیگر نے شرکت کی۔ قائم مقام گورنر چودھری پرویز الٰہی، سابق نگران وزیراعلیٰ ڈاکٹرحسن عسکری اوردیگر مہمانوں نے سردا ر عثمان بزدار کو وزارت اعلیٰ کا حلف لینے پر مبارکباد دی اور ان کے لئے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا۔

وزیراعلیٰ سردار عثمان احمد خان بزدار نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب حلف اٹھانے کے بعد گورنر ہاﺅس سے وزیراعلیٰ آفس پہنچے تو انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ وزیراعلیٰ نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔

وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدارنے وزیراعلیٰ آفس کے افسروں اور عملے سے ملاقات کی اورافسروں اور عملے سے فرداً فرداً ہاتھ ملایا۔ سردار عثمان احمد خان بزداراسلام آباد سے آمد کے بعد ائیر پورٹ سے حلف اٹھانے کیلئے ذاتی کارپر گورنر ہاﺅس پہنچے۔وزیراعلیٰ نے گورنرہاﺅس جانے کےلئے سرکاری گاڑی استعمال نہیں کی اور اپنی ذاتی کار میں گورنر ہاﺅس آئے۔انہوں نے کہاکہ اپنے قائد وزیراعظم عمران خان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے سادگی اختیار کریں گے۔ قوم کا پیسہ قوم پر ہی خرچ ہوگا اور سرکاری وسائل کو امانت سمجھ کر دیانتداری سے خرچ کریں گے، صوبے سے کرپشن، بدانتظامی اور بیڈگورننس ختم کریں گے، روزانہ وزیراعلیٰ ہاﺅس بیٹھوں گا۔

وزیراعلیٰ نے کہاکہ عمران خان کے سپاہی ہیں اور صوبے کو عمران خان کے وژن کے مطابق چلائیں گے۔ عمران خان کے 100 دن کے ایجنڈے پر عملدرآمد کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے۔  تبدیلی سب کو نظر آئے گی۔ کبھی کوئی غلط کام کیا نہ کسی کو کرنے دوں گا۔ اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ تمام فیصلے مشاورت اور اتفاق رائے سے کئے جائیں گے۔ صوبے میں غیر ضروری اخراجات کو کم کیا جائے گا۔ ہر سطح پر سادگی اور کفایت شعاری کو فروغ دیں گے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار گورنر ہاﺅس میں حلف برداری کی تقریب کے دوران انتہائی پراعتماد دکھائی دیئے۔

انہوں نے حلف اٹھانے کے قائم مقام گورنر چودھری پرویز الٰہی سے مصافحہ کیا۔ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار گورنر ہاﺅس کے ہال میں مبارکباد یں دینے والوں سے گرمجوشی سے معانقہ اور مصافحہ کرتے رہے۔ گورنر ہاﺅس کا ہال حلف مکمل ہونے کے بعد تالیوں سے گونج اٹھا۔ نگران وزیر اطلاعات احمد وقاص ریاض نے نومنتخب وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات کی اور عثمان بزدار کو وزیر اعلیٰ منتخب ہونے پرمبارک باد دی۔ ملاقات میں باہمی امور کے معالات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

Sughra Afzal

Content Writer