ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کہیں موسم خشک اور گرم تو کہیں تیز ہوائیں اور بارش؛ اہم پیش گوئی آگئی

کہیں موسم خشک اور گرم تو کہیں تیز ہوائیں اور بارش؛ اہم پیش گوئی آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 آج رات موسم کی صورتحال کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے ۔

بدھ کے روز موسم کی صورتحال  کے مطابق  اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک اور دن کے دوران گرم رہنے کی توقع۔ جبکہ بعد از دوپہر تیز ہوا ئیں چلنے کی توقع ہے ۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے ۔ بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ شام /رات میں چترال، دیر، سوات، باجوڑ، محمد، کرم، خیبر، وزیرستان اور گردنواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پربارش کا امکان ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔ تاہم دوپہر /شام جنو بی اضلاع میں تیز/ گرد آلود ہوا ئیں چلنے کی توقع۔مری، گلیات اور گردونواح میں موسم خشک جبکہ شام/رات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے ۔

سندھ    کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم بعدازدوپہر مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے ۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ جنوبی اضلاع میں گرم رہنے کاامکان ۔ جبکہ بعد از دوپہر تیز /گرد آلود ہوا ئیں چلنے کی توقع۔تاہم شام /رات میں کوئٹہ،ژوب، زیارت، چمن، قلعہ عبداللہ اور گرد نواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان  ہے ۔

     کشمیر  اور گلگت بلتستان میں موسم خشک رہے گا۔ تاہم بعد از دوپہر کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے ۔
 آج ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : دادو 44، جیکب آباد، روہڑی، موہنجودڑو، لاڑکانہ میں 43ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔