ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سول جج-کم-مجسٹریٹ بھرتی امتحان کی ڈیٹ شیٹ جاری ہوگئی

 سول جج-کم-مجسٹریٹ بھرتی امتحان کی ڈیٹ شیٹ جاری ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: لاہور ہائی کورٹ نے سول جج-کم-مجسٹریٹ بھرتی امتحان کی ڈیٹ شیٹ جاری کردی ہے   تحریری امتحانات 14 مئی سے 22 مئی 2026 تک منعقد ہوں گے۔

ڈیٹ شیٹ کے مطابق سول جج -کم- مجسٹریٹ کا پہلا پیپر سول لاء ون ،  14 مئی کو ہوگا،سول لا-II کا پیپر 15 مئی، فوجداری قانون کا امتحان 18 مئی،عمومی قانون کا پیپر 19 مئی، انگریزی کا پیپر 20 مئی،  اردو کا پیپر 21 جبکہ  آخری پیپر جنرل نالج کا امتحان  22 مئی کو ہوگا۔

جاری ڈیٹ شیٹ کے مطابق  تمام امتحانات صبح 9 بجے سے دوپہر 12 بجے تک لیے جائیں گےجبکہ آخری پیپر جنرل نالج کا صبح نو بجے سے ساڑھے دس بجے تک ہوگا اُمیدواروں کو بروقت امتحانی مراکز پہنچنے کی ہدایت دی گئی ہے۔