ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب اسمبلی :ن لیگی چیف وہپ رانا محمد ارشد نے علامہ اقبال کی تاریخ وفات کو تاریخ پیدائش بنا ڈالا

پنجاب اسمبلی :ن لیگی چیف وہپ رانا محمد ارشد نے علامہ اقبال کی تاریخ وفات کو تاریخ پیدائش بنا ڈالا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 راؤدلشاد: لاعلمی یا غلطی ، پنجاب اسمبلی کی کارروائی میں دلچسپ صورتحال رپورٹ ہوئی۔چیف وہب مسلم لیگ ن رانا محمد ارشد نے یوم  وفات کو یوم پیدائش کہہ کر مبارکباد بھی دے ڈالی ۔
علامہ محمد اقبال کی یوم وفات کو یوم پیدائش بنا دیا گیا ۔ پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے چیف وہپ رانا محمد ارشد مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال کی یوم وفات کی تاریخ ہی بھول گئے۔
چیف وہب مسلم لیگ ن رانا محمد ارشد نے یوم  وفات کو  یوم پیدائش بنا دیا ۔ حیران کن صورتحال تب پیداہوئی جبپنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران پینل آف چئیرپرسن  سمیت کسی ممبر نے بھی تاریخ کی درستی  کرانا گوارا نہیں کیا ۔
رانا محمد ارشد  نے کہا مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال کی 21اپریل 1938 کو یوم پیدائش پر قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

واضح رہے شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کی یوم پیدائش 9 نومبر 1877ء اوریوم وفات 21 اپریل 1938ءہے۔