نوجوان کے ایڈونچر نے سوشل میڈیا صارفین کی سانسیں روک دیں ، ویڈیو وائرل

saudi youth adventure
کیپشن: saudi youth adventure
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : سعودی نوجوان کے ایڈونچر نے سوشل میڈیا صارفین کی سانسیں روک دیں، سیکڑوں فٹ گہری کھائی کے کنارے پر ٹانگیں لٹکا کر انجوائے کرتا رہا ، ویڈیو وائرل ہوگئی۔

  سعودی عرب میں ٹوئٹرپرمہم جو سعودی نوجوان کی ویڈیو وائرل ہو  گئی ۔ نوجوان کو سیکڑوں فٹ کی گہری کھائی کے دھانے پرایک چٹان پر ٹانگیں لٹکا کر نہ صرف انجوائے کررہا ہے بلکہ اس کے ڈائلاگ نے بھی لوگوں کے دل جیت لئے جس میں اس نے  موت کے منہ میں کھڑے ہو کرکہا کہ موت صرف ایک بار آتی ہے۔

سعودی نوجوان  کی ویڈیو اس کے دوست  نے بنائی جس میں سیکڑوں فٹ گہری کھائی اور نیچےسڑک پرٹریفک بھی نظر آرہی  ہے۔

 جہاں سوشل میڈیا پر نوجوان کی بہادری کی تحسین کی جارہی ہے وہاں کئی افراد نے اس پرسخت تنقید کرتے ہوئے اسے سراسر خودکشی کی کوشش اور خطرناک قراردیتے ہوئے ایسے  منچلوں کو سزا دینے پر زور دیا ہے۔