محکمہ موسمیات نے بارش کی نوید سنا دی

محکمہ موسمیات نے بارش کی نوید سنا دی
کیپشن: Weather Situation Overall
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:موسم کا حال بتانے والوں نے آج اسلام آباد، لاہور اور گوجرنوالہ میں بارش کی پیشگوئی کی ہے، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے۔

اس حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں موسم ابر آلود رہنے کا امکان ہے تاہم شمالی بلوچستان، اسلام آباد، بالائی اور وسطی پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔پنجاب میں لاہور، گوجرانوالہ، گجرات اور دیگر علاقوں میں تیز ہواؤں کیساتھ بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ رات گئے اسلام آباد اور گردونواح میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جس کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا ۔اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش سے گرمی میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔

دوسری جانب لاہور کے مختلف علاقوں میں ہلکی ہلکی بوندا باندی کے بعد ہلکی ہلکی ہوائیں چلنا شروع ہوگئیں تھیں جس کی وجہ سے موسم خوشگوار ہوگیا تھا۔

اس کے علاوہ صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔