ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ترقی پانیوالے 170 افسران تعیناتی کے منتظر

ترقی پانیوالے 170 افسران تعیناتی کے منتظر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض : محکمہ سکول ایجوکیشن کی مبینہ نااہلی کے باعث لاہور میں گریڈ 18 میں ترقی پانیوالے 170 افسران 5 ماہ سے تعیناتی کے منتظر ہیں،صدر پنجاب ایسوسی ایشن آف سبجیکٹ سپیشلسٹ رانا عطاء محمد کا کہنا ہے کہ 30 مئی تک افسران کی تعیناتیاں نہ کی گئی تو مذکورہ افسران کو سالانہ انکریمنٹ نہیں مل سکے گا۔


تفصیلات کے مطابق گریڈ 18 میں ترقی پانیوالے افسران کی 5 ماہ سے کسی بھی عہدے پر تعیناتی نہیں ہوسکی۔مذکورہ 170 اساتذہ کو 5 ماہ قبل گریڈ 17 سے 18 میں ترقیاں دی گئی تھی۔ 30 مئی تک مذکورہ افسران کی تعیناتیاں نہ ہوئیں تو سالانہ انکریمنٹ نہیں مل سکے گا۔مذکورہ افسران کو 25 اکتوبر 2019 میں ہونیوالی ڈی پی سی میں ترقیاں دی گئی تھی۔

پنجاب ایسوسی ایشن آف سبجیکٹ سپیشلسٹ کے صدر رانا عطاء محمد خان کا کہنا ہے کہ سکول ایجوکیشن فوری طور پر 170 افسران کی تعیناتیوں کے احکامات جاری کرے، تعیناتیوں کے احکامات جاری نہ کیے تو کورونا وباء کے باوجود اساتذہ احتجاج پر مجبور ہونگے۔


یاد رہے ملک بھر میں کورونا وائرس کا پھیلائو روکنے کیلئے لاک ڈائون ہے،لوگ گھروں میں محدود ہیں،رمضان المبارک میں لوگ گھروں میں ہی رہیں گے،لاک ڈائون کی وجہ سے تمام تعلیمی ادارے،کاروباری مراکز ، پبلک ٹرانسپورٹ بند ہے۔ لاہور میں آج لاک ڈاؤن کا 29 واں روز ہے،  تمام  شاپنگ مالز، مارکیٹیں، تعلیمی ادارے، سینما گھر، شادی ہالز،  سیاحتی مقامات اور پارکس بند ہیں، پبلک ٹرانسپورٹ ،ریلوے کا پہیہ جام ہے،کھیلوں کے میدانوں پر تالے لگے ہیں۔

 خیال رہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں کورونا وائرس کے وار جاری، صوبائی دارالحکومت لاہور میں کوروناسے متاثرہ مریضوں کی تعداد 629 ہوگئی، پنجاب میں مزید کئی کیس سامنے آنے پر تعداد4 ہزار 195 ہوگئی، لاہور کے مختلف علاقوں کے ایک ہزار 34 گھروں کو مکمل سیل کردیا گیا، کورونا سے اب تک پنجاب میں 45 جبکہ لاہور میں 20 اموات ہوچکی ہے۔

 
 


 

Azhar Thiraj

Senior Content Writer