ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انصاف امداد پروگرام رواں ہفتے شروع کرنے کا فیصلہ

 انصاف امداد پروگرام رواں ہفتے شروع کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤدلشادحسین: شہرکےمستحقین اوردیہاڑی دارمزدوروں کےلیےاچھی خبر، چیف منسٹرپنجاب انصاف امدادپروگرام کے تحت تیس ارب کی مالی امدادرواں ہفتےشروع کرنے کافیصلہ،ریلیف کمشنر پنجاب بابرحیات تارڑکہتے ہیں شہرکےدولاکھ پچاس ہزارسےزائدمستحقین کو مالی امداددی جارہی ہے.
چیف منسٹرپنجاب انصاف امدادپروگرام کےتحت مالی امدادکاعمل رواں ہفتے شروع کرنےکافیصلہ کرلیاگیا،سٹی فورٹی ٹوسے گفتگوکرتےہوئےریلیف کمشنر پنجاب بابرحیات تارڑ نےکہاکہ لاہورکےاکتیس کفالت سینٹرزمیں ہی چیف منسٹرپنجاب انصاف امداد پروگرام جاری رہےگا, تاہم لاہور میں دو لاکھ پچاس ہزارسےزائدمستحقین کو مالی امدادکیش رقم کی صورت میں ملےگی.
ریلیف کمشنرپنجاب نےبتایاکہ ایک صوبائی حلقہ میں آٹھ ہزارسےزائد مستحقین مالی امدادسے مستفیدہوسکیں گےشہر میں اکتیس سینٹرزکےلیےعلاوہ ایچ بی ایل کونیکٹ سروس سے بھی مستحقین کو مالی امداددی جاسکےگی,چیف منسٹرانصاف امدادپروگرام کےلیےتیس ارب کی رقم مستحقین میں تقسیم کی جائے گی. 
انہوں نےکہاکہ ایک کروڑ ستاون لاکھ افرادکی درخواست موصول ہوئیں جن میں پچیس لاکھ مستحقین کوبارہ ہزارفی کس مالی امداددی جائےگی پی آئی ٹی بی کےاشتراک سےمستحقین کی سکروٹنی کاعمل مکمل کیاگیازکوٰۃ وصول کنندگان،دس ہزار سے زائدیوٹیلیٹی بلزکی ادائیگی اورگاڑی رکھنےوالےافراد مستحق نہیں ہونگے.
وزیراعظم احساس کفالت پروگرام سےمستفیدہونے والےمستحقین چیف منسٹر پنجاب انصاف امداد پروگرام سےمستفید نہیں ہوسکیں گے.

واضح رہے کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے پنجاب حکومت کی جانب سے غریب اور مستحق طبقہ کیلئے انصاف امداد پروگرام شروع کیا گیا، شہریوں کو اپنی رجسٹریشن کے لیے انصاف ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے اور8070 پر اپنے کوائف میسج کرنے کی ہدایت کی گئی، جس کے بعد انہیں بذریعہ موبائل کیش 4000 روپے ماہانہ مالی امداد فراہم کی جائےگی۔

اس بارے میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ اس امدادی پیکچ کی رقم اصل حقدار تک ہی پہنچے اور اس میں کسی قسم کی کوئی کرپشن نہ ہو۔

صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت کے مطابق جو شخص امداد کے لیے میسج کرے گا، ہم اس شخص کے ڈیٹا کو حکومتی ڈیٹا بیس اور نادرا میں ڈالیں گے تاکہ اس بات کی تصدیق ہوسکے کہ یہ مخصوص شخص غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کر رہا ہے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔