شہباز شریف کی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد

شہباز شریف کی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمرا اسلم) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے ایسٹر کے پر مسرت موقع پر مسیحی برادری کو مبارکباد دی اور کہا کہ پاکستان میں بسنے والے تمام شہریوں کو خوشیاں اور مسرتیں ملتی رہیں۔

 لاہور سمیت ملک بھر میں مسیحی برادری آج ایسٹر منا رہی ہے، اس موقع پر گرجاگھروں میں خصوصی دعائیہ تقاریب کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں ملکی سلامتی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کی جارہی ہیں۔ایسٹر کے موقع پر ملک بھر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامت کیے گئے ہیں۔

 ایسٹر کے پر مسرت موقع پرسابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے مسیحی برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ مسیحی برادری پاکستان کا اہم حصہ ہے، ان کی کاوشوں اور کردار کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، قیام پاکستان سے لے کر دفاع پاکستان تک مسیحی برادری نے ملک کی ترقی میں قابل قدر کردار ادا کیا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer