ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیاسی جماعتوں  کا احتجاج،15 ہزار پولیس جوان آج راولپنڈی پہنچیں گے

سیاسی جماعتوں  کا احتجاج،15 ہزار پولیس جوان آج راولپنڈی پہنچیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ارشاد قریشی: اسلام آباد اور راولپنڈی میں سیاسی جماعتوں  کے احتجاج کے دوران کسی ناخوشگوار صورتحال  سے نمٹنے کے لئے  دوسرے شہروں سے بلائے گئے مہمان پولیس اہلکاروں کو 48 تعلیمی اداروں میں  ٹھہرائیا جا رہا ہے۔ اس دوران تعلیمی اداروں میں چھٹیاں دینے کا فیصلہ کل پیر کو کیا جائے گا۔ 15ہزار  کے لگ بھگ   پولیس اہلکار  آج راولپنڈی  آ رہے ہیں۔ 

  پولیس اہلکاروں کو ٹھہرانے کے لئے زیر غور تعلیمی اداروں کی فہرست میں گوجر خان کے پانچ ،کلر سیداں کے تین اور  ٹیکسلا کے 10 تعلیمی ادارے ،   راولپنڈی شہر کے 21، چکری انٹرچینج سے ملحقہ  علاقوں کے چھ تعلیمی ادارے شامل ہیں۔ 

پنجاب کے مختلف اضلاع سے  طلب کی گئی پولیس کی اضافی نفری پیر کی شام راولپنڈی پہنچے گی۔پہلے مرحلے میں پولیس 15ہزار  کے لگ بھگ   پولیس اہلکار راولپنڈیآ رہے ہیں۔