ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رہائش دینے کے بہانے اجتماعی زیادتی ، ملزمان گرفتار

رہائش دینے کے بہانے اجتماعی زیادتی ، ملزمان گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری:رہائش دینے کے بہانے نشہ آور شے پلا کر خاتون سے اجتماعی زیادتی کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق تھانہ سول لائنزپولیس نے ملزمان سلمان اور جاوید کو گرفتار کر لیا ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے مزیدبتایا کہ شہری عامر اپنی بیوی کے ہمراہ عارضی طور پر رہائش کیلئے ملزم سلمان کےپاس پہنچا جبکہ ملزم سلمان نے متاثرہ فیملی کواپنے فلیٹ میں کھانا کھانے کی دعوت دی۔

تفصیلات کے مطابق کھانے سے فراغت کے بعد دونوں میاں بیوی بے ہوش ہو گئے۔

ڈی آئی جی آپریشنزفیصل کامران کا کہنا ہے کہ پھرملزمان نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس نے متاثرہ شہری کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کیا جبکہ گرفتار ملزمان کومزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔