کلیم اختر: آئرس پورٹل میں ایک ہفتے سے زائد عرصے سے جاری تکنیکی خرابیوں کے باعث متعدد ٹیکس گزار اگست 2026 کے سیلز ٹیکس ریٹرنز بروقت جمع نہ کرا سکے۔
ٹیکس گزاروں کے مطابق آئرس پورٹل پر ریٹرن فائلنگ کے دوران مسلسل تکنیکی رکاوٹوں کا سامنا رہا، جس کے باعث مقررہ وقت میں ریٹرنز جمع کرانا مشکل ہوگیا۔ انفرادی ٹیکس گزاروں، ٹیکس بارز اور دیگر متعلقہ حلقوں کی جانب سے آئرس پورٹل کے مسائل سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو بھی آگاہ کیا گیا۔
ٹیکس گزاروں کا کہنا ہے کہ تکنیکی خرابی کے باعث بروقت ریٹرنز جمع نہ ہونے کی صورت میں انہیں قانونی اور مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ انہوں نے ایف بی آر سے مطالبہ کیا ہے کہ سیلز ٹیکس ریٹرنز کی فائلنگ میں درپیش تکنیکی مسائل فوری طور پر دور کیے جائیں۔
پاکستان ٹیکس بار نے بھی اگست 2026 کے سیلز ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے اگست 2026 کے ٹیکس پیریڈ کے سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ریٹرنز کی فائلنگ کے لیے ریلیف فراہم کیا ہے، جبکہ آئرس پورٹل میں موجود تکنیکی خرابیوں کو دور کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی گئی ہے۔
ٹیکس گزاروں نے مطالبہ کیا ہے کہ پورٹل میں تکنیکی مسائل کے باعث ریٹرنز جمع نہ کرا سکنے والوں کو اضافی وقت دیا جائے تاکہ انہیں غیرضروری قانونی یا مالی کارروائی کا سامنا نہ