ابوبکر ارشد: جماعت اسلامی نے ’’سپر لانگ مارچ‘‘ کے سلسلے میں ٹرین مارچ کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔
ٹرین مارچ کی قیادت امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کریں گے۔
شیڈول کے مطابق رحمان بابا ایکسپریس دوپہر 12 بجے کراچی کینٹ اسٹیشن سے روانہ ہوگی۔ ٹرین مارچ کے شرکاء کا حیدرآباد، ٹنڈو آدم اور نواب شاہ ریلوے اسٹیشنز پر استقبال کیا جائے گا۔
ٹرین مارچ کے شرکاء رات 8 بجے روہڑی، سکھر پہنچیں گے، جہاں جماعت اسلامی کی جانب سے جلسہ عام منعقد کیا جائے گا۔
شیڈول کے مطابق ٹرین مارچ کے شرکاء اگلے روز شالیمار ایکسپریس کے ذریعے سکھر سے ملتان روانہ ہوں گے۔