ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہرِ قائد میں آئندہ 3روز کے دوران گرمی بڑھنے کا امکان

 شہرِ قائد میں آئندہ 3روز کے دوران گرمی بڑھنے کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : کراچی میں آئندہ 3روز کے دوران گرمی بڑھنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 3 روز کے دوران شہرِ قائد کا موسم گرم و مرطوب ریکارڈ ہو سکتا ہے۔ کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 کل 39 ڈگری تک بڑھ سکتا ہے۔

علاوہ ازیں کراچی میں سمندری ہواؤں کے ساتھ مغربی اور شمال مغربی سمت کی ہوائیں بھی چل سکتی ہیں جبکہ صوبے کے دیگر شہروں میں موسم گرم و مرطوب رہنے کی توقع ہے۔