ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شادمان مارکیٹ سے پتنگوں کی کھیپ برآمد ،ملزم گرفتار

شادمان مارکیٹ سے پتنگوں کی کھیپ برآمد ،ملزم گرفتار
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری:شادمان پولیس نے گول چکر کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو پتنگوں سمیت حراست میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق ملزم ضلع جھنگ سے آن لائن آرڈر پر پتنگیں لاہور سپلائی کرنے آیا تھا۔ ملزم سوشل میڈیا کے ذریعے پتنگوں کی خرید و فروخت کی تشہیر بھی کرتا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم آن لائن آرڈر پر پتنگیں تیار کرکے صوبے کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرتا رہا۔ کارروائی کے دوران ملزم سے 2 ہزار سے زائد پتنگیں برآمد کر لی گئیں۔

ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے، ترجمان پولیس کے مطابق کارروائی ایس پی ماڈل ٹاؤن کی نگرانی میں کی گئی۔