ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈولفن و پی آر یو کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری

ڈولفن و پی آر یو کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری:لاہور میں ڈولفن اسکواڈ اور پولیس رسپانس یونٹ (پی آر یو) نے ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کردی، جس کے مطابق مختلف کارروائیوں کے دوران ڈکیتی و چوری میں ملوث ملزمان سمیت 87 عادی مجرمان اور 3 عدالتی مفرور گرفتار کیے گئے۔

ایس پی ڈولفن کے مطابق ڈولفن اسکواڈ نے ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کیا، جبکہ ایک خطرناک ڈکیت گینگ بھی گرفتار کیا گیا۔

 دورانِ پٹرولنگ ڈولفن و پی آر یو نے 9 اشتہاری ملزمان سمیت 87 عادی مجرمان کو گرفتار کیا۔ کارروائیوں کے دوران 3 عدالتی مفرور بھی پولیس کے ہاتھ لگے۔

پولیس کے مطابق مشکوک سرگرمیوں میں ملوث گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے خلاف بھی کارروائی کی گئی، جس کے نتیجے میں 26 مشکوک گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں مختلف تھانوں میں بند کردی گئیں، جبکہ 129 افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔

ایس پی ڈولفن کے مطابق ون ویلنگ اور پتنگ بازی میں ملوث 25 افراد کو بھی گرفتار کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کمیونٹی پولیسنگ کے تحت شہریوں کی مدد اور تحفظ کا سلسلہ بھی جاری رہا۔ مختلف مقامات سے 57 سے زائد افراد کو ریسکیو کیا گیا۔

ایس پی ڈولفن نے بتایا کہ ڈولفن اسکواڈ اور پی آر یو کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، جبکہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور بروقت پولیس رسپانس کو مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے۔