ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستانی تھیٹر انڈسٹری کے سینئر فنکار آصف اقبال کو سپردخاک کردیاگیا

پاکستانی تھیٹر انڈسٹری کے سینئر فنکار آصف اقبال کو سپردخاک کردیاگیا
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پاکستانی تھیٹر انڈسٹری کے سینئر فنکار آصف اقبال کوآہوں اورسسکیوں میں سپردخاک کردیاگیا۔
ملک آصف اقبال کی نمازجنازہ نرگس بلاک علامہ اقبال ٹاؤن لاہور میں ان کے گھرکے قریب واقع مسجد بلال میں اداکی گئی،اس موقع پر ان کے ساتھی فنکاردھاڑیں مارمارکرروتے رہے۔ سہیل احمد،افتخارٹھاکر،امانت چن،نسیم وکی،ناصرچنیوٹی،آغاماجد،طاہرانجم،طاہرنوشاد،گوشی خان،معمررانا،افضل خان ریمبو، اظہربٹ،شاہدخان،حامدرنگیلا،طاہرنوشاد،گوگاجی،عمران شوکی،حسن مراد،ہنی البیلا،سلیم البیلا،گوگاپسروری،جوادوسیم سمیت کون ساتھیٹرکاایسافنکارتھاجوآصف اقبال کے سفرآخرت کے موقع پر موجود نہیں تھا،اس موقع پرہرآنکھ اشکبارتھی،جوادوسیم نے نمازجنازہ پڑھائی۔

آصف اقبال کے اچانک انتقال کی خبر نے شوبز حلقوں میں گہرے دکھ اور افسوس کی لہر دوڑا دی،وہ  طویل عرصے سے تھیٹر کے شعبے سے وابستہ تھے اور انہوں نے اپنے منفرد اندازِ اداکاری سے ناظرین کے دلوں میں خاص مقام بنایا۔آصف اقبال نے اپنے کیریئر کے دوران متعدد اسٹیج ڈراموں میں یادگار کردار ادا کیے، ان کے ساتھی فنکاروں، مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے ان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا گیاہے۔فنکاروں نے انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔