ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر داخلہ محسن نقوی کی شہید کیپٹن حمزہ اکرم کے گھر آمد، اہلخانہ سے تعزیت

وزیر داخلہ محسن نقوی کی شہید کیپٹن حمزہ اکرم کے گھر آمد، اہلخانہ سے تعزیت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہید کیپٹن حمزہ اکرم کے گھر جا کر ان کے اہلِ خانہ سے ملاقات کی اور شہید کے والد اور بھائی سے تعزیت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کیپٹن حمزہ اکرم کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی۔

محسن نقوی نے شہید کے والد کے حوصلے اور جذبۂ حب الوطنی کو سراہتے ہوئے کہا کہ قوم کو ایسے والد کے حوصلے پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیپٹن حمزہ اکرم کی بہادری اور قربانی قوم کے لیے قابلِ احترام مثال ہے۔

شہید کے والد نے اس موقع پر کہا کہ ان کا بیٹا حمزہ پاکستان کی خاطر قربان ہوا اور ان کا دوسرا بیٹا بھی ملک کی خدمت کے لیے حاضر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حمزہ کی قربانی نے خاندان کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے اور پاکستان ہی ان کے لیے سب کچھ ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ کے مطابق کیپٹن حمزہ اکرم نے ہنگو میں خوارجی عناصر کا مقابلہ کرتے ہوئے سات افراد کو ہلاک کیا اور غیر معمولی بہادری کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ کیپٹن حمزہ سمیت تمام شہداء کی قربانیاں ملکی سلامتی کے لیے اہم ہیں اور قوم ان کے خاندانوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔

واضح رہے کہ کیپٹن حمزہ اکرم ہنگو میں خوارجی عناصر کے خلاف کارروائی کے دوران بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے تھے۔