ویب ڈیسک: بالی ووڈ اسٹار کرینہ کپور اور ملیالم اداکار پرتھوی راج سوکومارن کی نئی فلم ’ دائرہ‘ ریلیز کے پہلے ہی دن باکس آفس پر شاندار آغاز نہ کرسکی اور بھارت میں صرف 85 لاکھ روپے کا کاروبار کیا۔
میگھنا گلزار کی ہدایت کاری میں بننے والی کرائم تھرلر ’ دائرہ‘ کو ہندی اور ملیالم دونوں زبانوں میں ریلیز کیا گیا، تاہم پہلے روز فلم کی کمائی کا بڑا حصہ ہندی ورژن سے آیا فلم کے 85 لاکھ روپے کے مجموعی بھارتی بزنس میں ہندی ورژن نے تقریباً 82 لاکھ جبکہ ملیالم ورژن نے صرف 3 لاکھ روپے کمائے۔
’ دائرہ‘ کی کہانی دو پولیس افسران کے گرد گھومتی ہے، جو ریپ اور قتل کے ایک سنگین معاملے سے جڑے متنازع پولیس مقابلے کے بعد اخلاقی کشمکش میں مبتلا ہوجاتے ہیں فلم کی پہلے دن کی کمائی کرینہ کپور کے حالیہ فلمی کیریئر کے حوالے سے بھی قابل ذکر ہے۔
گزشتہ چند برسوں میں ان کی کسی فلم کا افتتاحی روز کا سب سے کم بزنس ’دی بکنگھم مرڈرز‘ کا تھا، جس نے 2024 میں بھارت میں 1 کروڑ 15 لاکھ روپے کمائے تھے ’ دائرہ‘ کی پہلے روز کی کمائی اس سے بھی کم رہی۔