ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مہنگائی کے ستائے شہریوں کیلئے سستا پروٹین بھی مہنگا 

مہنگائی کے ستائے شہریوں کیلئے سستا پروٹین بھی مہنگا 
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فریحہ بتول:مہنگائی کے ستائے شہریوں کیلئے سستا پروٹین بھی مہنگا ہوگیا، چکن اور انڈوں کی قیمتیں سرکاری نرخ سے تجاوز کرگئیں۔
برائلر مرغی، زندہ برائلر اور فارمی انڈوں کی سرکاری قیمتیں مقرر ہونے کے باوجود اوپن مارکیٹ میں صارفین کو زائد نرخ ادا کرنا پڑ رہے ہیں۔

لاہور میں مہنگائی کے ستائے شہریوں کے لیے سستا پروٹین بھی مہنگا ہوگیا۔ برائلر مرغی کی سرکاری قیمت 447 روپے فی کلو مقرر ہے، تاہم مارکیٹ میں چکن 510 روپے فی کلو تک فروخت ہونے کی شکایات سامنے آئی ہیں۔

اسی طرح زندہ برائلر مرغی کا سرکاری نرخ 308 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے، جبکہ اوپن مارکیٹ میں زندہ برائلر 350 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔

فارمی انڈوں کی سرکاری قیمت 255 روپے فی درجن مقرر ہے، تاہم مارکیٹ میں صارفین کو یہی انڈے 300 روپے فی درجن تک خریدنا پڑ رہے ہیں۔

شہریوں کے مطابق بیشتر دکانوں پر سرکاری ریٹ لسٹ تو آویزاں ہے، تاہم مقررہ سرکاری نرخ پر چکن اور انڈے دستیاب نہیں ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ریٹ لسٹ آویزاں کرنے کے باوجود زائد قیمت پر اشیائے ضروریہ کی فروخت کا سلسلہ جاری ہے۔

شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری نرخ نامے پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے، مارکیٹوں میں مؤثر چیکنگ کی جائے اور مقررہ نرخ سے زائد قیمت وصول کرنے والے دکانداروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

مہنگائی کے باعث پہلے ہی مشکلات کا شکار شہریوں کا کہنا ہے کہ گوشت اور انڈوں جیسی بنیادی غذائی اشیا سرکاری نرخ سے زائد پر ملنے سے ان کے گھریلو بجٹ پر مزید بوجھ پڑ رہا ہے۔