ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور : ایم ڈی کیٹ امتحان کا آغاز، 6 مراکز پر سخت سکیورٹی و انتظامات مکمل

ڈی سی لاہور کی ہدایت پر امیدواروں اور والدین کے لیے سہولیات فراہم، ٹریفک اور پارکنگ کا بھی خصوصی انتظام

لاہور : ایم ڈی کیٹ امتحان کا آغاز، 6 مراکز پر سخت سکیورٹی و انتظامات مکمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طاہر جمیل: ایم ڈی کیٹ امتحانات کا باقاعدہ آغاز لاہور میں صبح 9 بجے ہوگیا۔ ڈی سی لاہور کی ہدایت پر شہر کے 6 امتحانی مراکز میں امیدواروں کے لیے تمام ضروری سہولیات اور سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

انتظامیہ کے مطابق امتحانی مراکز میں پینے کے صاف پانی اور واش رومز سمیت دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے، جبکہ طلبہ و طالبات کو امتحان دینے کے لیے پرسکون اور بہتر ماحول فراہم کیا گیا ہے۔

امتحانی مراکز میں آنے والے والدین کے لیے ویٹنگ ایریاز اور بیٹھنے کی مناسب جگہیں مختص کی گئی ہیں۔ مراکز کے باہر پارکنگ اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے بھی خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

انتظامیہ کے مطابق لاہور کے تمام 6 امتحانی مراکز میں اسسٹنٹ کمشنرز کی زیر نگرانی امتحانی عمل جاری ہے، جبکہ مراکز پر سخت سکیورٹی انتظامات کے تحت پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کی گئی ہے۔

ڈی سی لاہور نے ہدایت کی ہے کہ ایم ڈی کیٹ امتحانات کے دوران تمام ایس او پیز پر سو فیصد عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور امیدواروں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہونے دیا جائے۔