ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے اسحاق ڈار نیویارک روانہ

جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے اسحاق ڈار نیویارک روانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:نائب وزیرِ اعظم ووزیرخارجہ اسحاق ڈاراقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک روانہ ہوگئے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیرخارجہ اورنائب وزیراعظم یواین جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے،وزیرِاعظم اور وزیرِ خارجہ کشمیر کے معاملے پر او آئی سی رابطہ گروپ اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈارفلسطین کے معاملے پر ہونے والے کئی اعلیٰ سطح اجلاسوں میں شرکت کریں گے،وہ  21 سے 25 ستمبر تک وزیرِ اعظم شہباز شریف کے ہمراہ ہوں گے۔ وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ کا پروگرام وسیع اور مختلف نوعیت کی سرگرمیوں پر مشتمل ہوگا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈارفلسطین کے معاملے پر ہونے والے کئی اعلیٰ سطحی اجلاسوں میں بھی شرکت کریں گے۔