عابد چودھری: ہربنس پورہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کام پر جانے والی لڑکی کو راستے میں مبینہ طور پر ہراساں اور چھیڑنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ایس پی کینٹ کی ہدایت پر ایس ایچ او ہربنس پورہ محسن شہزاد نے 15 کی کال پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم عرفان کو گرفتار کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عرفان کام پر جانے والی لڑکی کو راستے میں چھیڑنے اور ہراساں کرنے میں ملوث تھا۔
واقعے کے حوالے سے متاثرہ لڑکی کی والدہ کی مدعیت میں ملزم عرفان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، جبکہ مزید تفتیش کے لیے مقدمہ انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق خواتین کو ہراساں کرنے والے عناصر کے خلاف قانونی کارروائی جاری رہے گی۔