سٹی 42 : ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دیتے ہوئے بڑی کامیابی سمیٹ لی ۔
بنگلہ دیش نے سری لنکا کی جانب سے دیا گیا 169 رنز کا ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر 20 ویں اوور کی 5 ویں گیند پر عبور کیا جس میں سیف حسن 61 رنز جبکہ توحید ہریدوئے 58 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ، ان کے علاوہ لٹن داس 23 اور شمیم حسین 14 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔
سری لنکا کی جانب سے وانندو ہاسارانگا اور ڈاسون شناکا نے 2 ، 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ نووان تھوشار اور چمیرا نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا ۔
اوپننگ بلے باز نیسانکا نے 15گیندوںپر22رنز بنائے، جس میں 1چھکا اور 3چوکے شامل تھے، کوشل مینڈس نے 25گیندوں پر 34سکور کیے جس میں 3چھکے اور 1چوکا شامل تھا. اس کے علاوہ کامل مشرا نے 11گیندوں پر 5سکور کیے ، کوشل پریرا نے 16گیندوں پر 16سکور کیے جس میں ایک چوکا شامل تھا، داسون شوناکا نے 31گیندوں پر 53سکور کیے جس میں 5چھکے اور 2چوکے شامل تھے.
اسلانکا نے 12گیندوں پر 21سکور کی اننگز کھیلی جس میں 1چھکا اور 1 چوکا شامل تھا۔
بنگلہ دیش کی جانب سے مہندی حسن اور مصطفیز الرحمن نے 2-2کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جبکہ تسکین احمد نے ایک وکٹ حاصل کی۔
قبل ازیں ایشیا کپ کے سپر فور مرحلہ کے میچ میں بنگلہ دیش نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
اس موقع پر بنگلہ دیشی ٹیم کے کپتان لٹن داس نے کہا کہ کوشش ہوگی سری لنکا ٹیم کو کم سے کم سکور پر آوٹ کریں ،سپر فور کا ہر میچ انتہائی اہم ہے ۔
سری لنکن ٹیم کے کپتان نے کہا کہ بنگلہ دیش کو بڑا ٹارگٹ دینے کے لیے پاٹنر شپ کی ضرورت ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ سری لنکا کی ٹیم نے پلئنگ الیوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔