ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب: انٹرمیڈیٹ پروگرامز کا تعلیمی کیلنڈر اور لیسن پلان 2025-26 جاری

پنجاب: انٹرمیڈیٹ پروگرامز کا تعلیمی کیلنڈر اور لیسن پلان 2025-26 جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمران یونس:محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے انٹرمیڈیٹ پروگرامز کے لیے تعلیمی سال 2025-26 کا اکیڈمک کیلنڈر اور لیسن پلان جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق لیسن پلان 11 رکنی لیسن پلان ڈویلپمنٹ کمیٹی نے تشکیل دیا ہے، جس میں تمام کالجز کے سبجیکٹ انچارج کے ناموں کا اعلان بھی شامل ہے۔

جاری کردہ اکیڈمک کیلنڈر میں سالانہ تقریبات اور تعلیمی سرگرمیوں کی تفصیلات درج کی گئی ہیں، جب کہ ٹیکسٹ بک بورڈ کی جانب سے اپڈیٹڈ سلیبس کی تفصیلات بھی شامل کی گئی ہیں۔

محکمہ ہائر ایجوکیشن ہر سال اپڈیٹڈ تعلیمی کیلنڈر اور لیسن پلان جاری کرنے کی روایت برقرار رکھتا ہے۔