ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب: نویں اور دسویں کے ناقص نتائج پر ہیڈ ٹیچرز سے رپورٹ طلب

پنجاب: نویں اور دسویں کے ناقص نتائج پر ہیڈ ٹیچرز سے رپورٹ طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 جنید ریاض :سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کا بڑا اقدام، نویں اور دسویں جماعت کے نتائج معیار سے کم ہونے پر رپورٹ طلب کر لی گئی۔

ذرائع کے مطابق میرٹ پر تعینات ہیڈ ٹیچرز سے تفصیلی رزلٹ رپورٹ مانگی گئی ہے۔ متعلقہ سی ای اوز کو ہدایت کی گئی ہے کہ فوری طور پر تفصیل فراہم کریں۔

ہدایات میں کہا گیا ہے کہ ہیڈ ٹیچر کی حیثیت سے مجموعی سکول رزلٹ جمع کرانا لازمی ہوگا، جب کہ بطور ٹیچر خدمات پر مضمون وار نتائج بھی فراہم کیے جائیں۔

محکمہ تعلیم نے واضح کیا ہے کہ تمام رپورٹس ای میل کے ذریعے بھجوائی جائیں اور اس حوالے سے سخت مانیٹرنگ کی جائے گی۔