(فاران یامین)لاہورشہر کا مطلع صاف، موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کےدوران بارش کا کوئی امکان نہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 اور کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سنٹی گریڈ ہوگا،شہر میں 3 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلے گی جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 80 فیصد ہوگا۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے ملک کے چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے،اسلام آباد میں بھی موسم خشک اور گرم ر ہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جہلم اور چکوال میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا جبکہ خیبرپختونخوا کے میدانی اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا ،تاہم بالائی پنجاب اور بالائی خیبر پختونخوا میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
واضح رہے کہ ڈائریکٹر جنرل پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب (پی ڈی ایم اے) عرفان علی کاٹھیا نے گزشتہ روز کہاتھا کہ مون سون کا سیزن ختم ہو گیا ہے، آئندہ ہفتے کسی بارش کا امکان نہیں، سیلاب زدہ علاقوں سے پانی اب نکلنا شروع ہو گیا ہے۔
عرفان علی کاٹھیا نے کہا تھاکہ چناب میں مرالہ سے لے کر پنجند تک پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے، پانی کا لیول اب کم ہو رہا ہے، بند توڑنا نہیں پڑا ہے،سب سے زیادہ علی پور، ملتان اور جلال پور میں لوگ سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔